Ad Code

Responsive Advertisement

سورہ النور کے خواص و فوائد

 24. خواص سورة النور 


اگر کوئی شخص روزانہ فجر کے بعد سورہ نور کی ایک مرتبہ تلاوت کر لیا کرے گا تو اس کا چہرہ پر نور ہو جائے گا جو دیکھے گا مسخر ہو جائے گا 

پانی پر دم کر کے پینے اور چہرے پر تیل کی طرح لگانے سے جسمانی بیماری دور ہوگی اور چہرے پر خوبصورتی آئے گی ان شاءاللہ تعالیٰ


اگر کسی شخص کو اس کے دشمن بہت تنگ کرتے ہوں اور طرح طرح سے زبان درازی اور تہمت لگاتے ہوں تو اس سورہ کو روزانہ کسی بھی وقت ایک بیٹھک میں پانچ مرتبہ پڑھ لیا جائے تو دشمن زبان درازی اوت الزام تراشیوں سے باز آ جائے گا ان شاءاللہ تعالیٰ


اگر کسی شخص کو کثرت احتلام کی شکایت ہو تو اس سورة مبارکہ کو تین مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا کرے اور پانی پر دم کر کے پی لیا کرے تو احتلام کی شکایت دور ہو جائے گی ان شاءاللہ تعالیٰ


اگر کسی کو شیطانی وسوسے آتے ہوں برے خیالات آتے ہوں تو روزانہ اس سورت کی تلاوت کیا کرے

اگر پڑھنا نہیں جانتے تو اس سورہ مبارکہ کا نقش استعمال کریں زعفران سے لکھ کر پانی میں گھول کر پلائیں اور ایک تعویذ گلے یا داہنے بازو پر باندھے

ان شاءاللہ تعالیٰ احتلام اور وسوسہ کی شکایت سے نجات حاصل ہوگی


سورہ نور کا نقش یہ ہے


                     786

100614 100617 100620 100606

100619 100607 100613 100618

100608 100622 100615 200612

200616 100611 100609 100621


چہرے پر نکھار لانے کے لئے اس نقش کو زعفران سے تیار کر کے دودھ میں گھول کر دودھ کو چہرے پر مل لیا جائے تو ان شاءاللہ تعالیٰ چہرہ پر نکھار پیدا ہوگا 


Reactions

Post a Comment

0 Comments

Close Menu